ہمارا مشن

اسلامی انقلاب کا مقصد محض تنقید نہیں، بلکہ سرمایہ دارانہ سیکولر نظام کی فکری تسخیر اور اسلامی بنیادوں پر نظامِ اقتدار کی از سرِ نو تشکیل ہے۔

ہمارا ایمان ہے کہ انسانی زندگی کا فساد اُس وقت شروع ہوتا ہے جب اقتدار کی بنیاد وحی کے بجائے انسانی خواہش پر رکھی جاتی ہے۔ آج کا عالمی نظام سرمایہ کی حاکمت اور مذہب کی جلاوطنی پر قائم ہے۔ اسلامی انقلاب اس نظام کے فکری مقدمات کا تنقیدی مطالعہ کرتا ہے اور اسلام کے دیے ہوئے متبادل کو علمی زبان میں پیش کرتا ہے۔

علمی تحقیق

معاشیات، سیاست، قانون، تعلیم اور عمرانیات کے میدانوں میں اسلامی اصولوں پر مبنی سنجیدہ، دلائل اور معیاری تحقیق کی حوصلہ افزائی کرنا تاکہ نعرے کی جگہ علم لے۔

فکری تطہیر

سرمایہ داری، سیکولرزم اور مغربی جدیدیت کے ان تصورات کو بے نقاب کرنا جو مسلم ذہن میں غیر محسوس طریقے سے رائج ہو چکے ہیں، اور ان کی جگہ قرآن و سنت سے مستنبط تصورِ حیات کو مضبوط علمی دلائل کے ساتھ پیش کرنا۔

نئی نسل کی تربیت

نوجوان اہلِ علم اور طلبہ کو ایسا فکری اسلوب فراہم کرنا جو تحقیق، تنقید اور تعمیر — تینوں کو ساتھ لے کر چلے۔

نظام کی تشکیلِ نو

اقتدار کی بنیادوں کو حاکمیتِ الٰہی کے اصول پر استوار کرنے کے لیے عملی خاکہ پیش کرنا — ریاست، معیشت اور عدل کے اداروں کی اسلامی تشکیل۔